Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
311 - 692
 کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے:
لَایَسْبِقُوۡنَہٗ بِالْقَوْلِ وَہُمۡ بِاَمْرِہٖ یَعْمَلُوۡنَ ﴿27﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:بات میں اس سے سبقت نہیں کرتے اوروہ اسی کے حکم پر کار بند ہوتے ہیں۔ (پ17 الانبیاء 27)
یہ تو جبرئیل بھول گئے ۔۔۔۔۔۔کہنا کیسا؟
سُوال:یہ جُملہ کہنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے کہ یہ تو جبرئیل بھول گئے، جانا تھا علی(کَرَّمَ اللہُ  تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم)کے پاس اور وحی لیکر پہنچ گئے، محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کے پاس۔
جواب:اِس قول پر التِزام کفر کا حکم ہے۔ بولنے والا کہتے ہی اسلام سے خارج ہو کر کافِر و مُرتَدہوگیا ۔
( رَدُّالْمُحتارج6 ص 364 ماخوذاً)
''توہینِ مَلک کفر ہے ''کے تیرہ حُرُوف کی نسبت سے فِرِشتوں کے مُتعَلِّق کُفریّات کی13 مثالیں
(1)یہ کہنا :''فِرِشتے اﷲکی بیٹیاں ہیں ''صریح کفر ہے۔
(2)یہ کہنا :''اﷲتعالیٰ کو خبر نہیں اورفِرِشتے روح نکالنے آگئے''صریح کفر ہے۔
(ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج14 ص 602)
Flag Counter