| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
عِزرائیل عَلَیْہِ السَّلام استِقبال کیلئے کھڑے نہ ہوئے کیونکہ ان کا دل سخْت ہوگیا تھا۔کیا یہ واقِعہ کسی مُستَنَد کتاب سے ثابِت ہے؟
جواب:دونوں رِوایات قَطْعاً واہِیات او ر مِنْ جملہ خُرافا ت اور نُصُوصِ شرْعیَّہ کے بالکل خِلاف ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کے تمام فرِشتے معصوم ہیں، ان سے گُناہ کا صُدو رہونا مُحال (یعنی ناممِکن )ہے۔ یہ جملہ کفریہ ہے جس میں کہا گیا ہے:''حضرت عِزرائِیل عَلَیْہِ السَّلام رُوح قبض کرنے لگے یہاں تک کہ مَعاذَاللہ عَزَّوجَلَّ اِنکا دل سخْت ہو گیا۔ ''
یاد رکھئے!صِرف مَلَکُ الْمَوت حضرت سیِّدُنا عِزرائِیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہی نہیں سب کے سب فرشتے معصوم ہیں ۔وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہی نہیں۔ چُنانچِہ پارہ 14 سورۃُ النَّحل آیت نمبر50 میں ارشادِ ربُّ العباد ہے:
یَخَافُوۡنَ رَبَّہُمۡ مِّنۡ فَوْقِھِمْ وَیَفْعَلُوۡنَ مَا یُؤْمَرُوۡنَ ﴿٪ٛ50﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وُہی کرتے ہیں جو انہیں حکم ہو۔ (پ14 النحل 50)
پارہ17سُورۃُ الانبیاء آیت نمبر27 میں خدائے رحمٰن کا فِرِشتوں