Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
31 - 692
اخباری مضمونوں ، جنسی و رُومانی ناوِلوں،عِشقیہ وفِسقیہ افسانوں، بچّوں کی بیہودہ کہانیوں،طرح طرح کے بے تکے ہفت روزوں، حیاسوز ماہناموں اورمُخَرِّبِاَخلاق ڈائجسٹوں اورمُزاحِیہ چُٹکُلوں کی کیسٹوں وغیرہ کے ذَرِیعے کُفرِیّہ کلمات عام ہوتے جا رہے ہیں۔
کُفرِیہ کلمات کے مُتَعَلِّق عِلْم سیکھنا فرض ہے
یاد رکھئے!کُفرِیَّہ کلمات کے مُتَعَلِّق علم حاصِل کرنا فرض ہے ۔ چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 23 صَفْحَہ 624 پر فرماتے ہیں:مُحَرَّمَاتِ باطِنِیَّہ:(یعنی باطِنی ممنوعات مَثَلاً)تکبُّرو رِیا وعُجَب (یعنی خود پسندی)و حسد وغیرہا اور اُن کے مُعَالََجَات (یعنی علاج)کہ ان کا علم بھی ہر مسلمان پر اَہَم فرائض سے ہے۔(1)مزید صَفْحَہ 626 پر فتاوٰی شامی کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

(1) اِحیاء العلوم جلد3 میں مُتَعدِّد باطِنی امراض کابیان کیاگیا ہے، اس کا بغورمُطالَعہ کرنا نیز مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں سننا مدنی رسائل پڑھنا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنا بھی ان فرض علوم کو سیکھنے کے ذرائع ہیں۔
Flag Counter