Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
30 - 692
معلوم ہو یا نہ ہو دونوں ہی صورَتوں میں کُفر ہے۔ چُنانچِہ علامہ بد رُ الدّین عَینی حَنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عمدۃُ القاری میں ارشاد فرماتے ہیں:''ہر اس انسان کی تکفیر کی جائے گی(یعنی اُس کو کافِر قرار دیاجائے گا) جو صریح کلمۂ کفر منہ سے نکالے یا پھر ایسا فعل کرے جو کفر کا باعث ہو اگرچِہ وہ یہ جانتا نہ ہو کہ یہ کلمہ یا فعل کفر ہے ۔"
    (عمدۃُ القاری ج1 ص403 )
افسوس!کفرِیّات کی معلومات نہیں
  افسوس!ہماری غالِب اکثرِیَّت کوکُفرِیَّہ کلمات کی کما حَقُّہٗ معلومات بھی نہیں۔ہر ایک کواپنے بارے میں یہ خوف رکھنا چاہئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مجھ سے کوئی ایسا قَول یا فِعل صادِر ہو جائے جس کے سبب مَعاذَاللہ ایمان برباد ہو جائے اور کیاکرایا سب اَکارت جائے،اور مَعاذَاللہ ثُمَّ مَعاذَاللہ کُفر ہی پر دُنیاسے سفر ہو جائے اورپھر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنَّم مقدَّر ہو جائے۔
  کُفرِیّہ کلمات عام ہونے کے بعض اسباب
 افسوس!صدکروڑ افسوس! آج کل فلموں ڈِراموں، فلمی گانوں ،
Flag Counter