Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
308 - 692
مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ﴿18﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:کوئی بات وہ زَبان سے نہیں نکالتا کہ اُس کے پاس ایک محافِظ تیاّر نہ بیٹھا ہو۔ (پ 26 قۤ 18)
 اور دو فِرِشتے تمہارے سامنے اور پیچھے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے:
لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ یَحْفَظُوۡنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللہِ ؕ
ترجَمۂ کنزالایمان:آدمی کے لئے بدلی والے فرشتے ہیں اُس کے آگے پیچھے کہ بحکمِ خدا اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔ ( پ13 الرعد 11)
 اور ایک فِرِشتے نے تمہاری پیشانی کو تھاما ہوا ہے، جب تم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے تواضُع(یعنی انکساری) کرتے ہو تو وہ تمہیں بُلند کرتا ہے اور جب تم اللہ عَزَّوَجَلَّ پر تکبُّر کا اظہار کرتے ہو تو وہ تمہیں تباہی میں ڈال دیتا ہے۔ اور دو فِرِشتے تمہارے ہونٹوں پر (مُتَعَیَّن)ہیں، وہ تمہارے لئے صِرف محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُود پڑھنے کو محفوظ کرتے ہیں اور ایک فِرِشتہ تمہارے منہ پر مُقرَّر ہے وہ تمہارے منہ میں سانپ داخِل ہونے نہیں دیتا۔ اور دو فِرِشتے تمہاری آنکھوں پر مُقَرَّر ہیں۔ یہ کل دس فِرِشتے ہیں
Flag Counter