صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مجھے بتائیے کہ بندے کے ساتھ کتنے فِرِشتے ہوتے ہیں؟ حُضُور سراپا نور، فیض گَنجور، شاہِ غَیُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اے عثمان !ایک فِرِشتہ تیری دائِیں (سیدھی)طرف ہے جو تیری نیکیوں پر مامور ہے اور یہ بائیں(اُلٹی)طرف والے فِرِشتہ کااَمین ہے۔ جب تم ایک نیکی کرتے ہو تو اس کی دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، جب تم کوئی گناہ کرتے ہو تو بائیں (اُلٹی)طرف والا فرشہ دائیں (سیدھی)جانب والے فرشتے سے پوچھتا ہے:(کیا)میں (اس کا یہ گناہ)لکھ لوں؟ تو وہ کہتا ہے:نہیں ، شاید یہ (اپنے گناہ پر )اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اِستِغفار کرے اور توبہ کرے ۔تو جب بائِیں طرف والافِرِشتہ تین مرتبہ گناہ لکھنے کی اجازت مانگتا ہے تو (دائیں طرف والا )کہتا ہے :ہاں (اب لکھ لو) اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اِس سے محفوظ رکھے، یہ کیسا بُرا ساتھی ہے، اللہ عزَّوَجَلَّ کے مُتَعلِّق کتنا کم سوچتا ہے اور ہم سے کس قَدَر کم حیا کرتا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے: