میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بعض لوگ کس قَدَر ناقدرے ہوتے ہیں کہ ملائکہ تک کو بھی مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ تنقید کانشانہ بناتے اور ان کی توہین پر اُترآتے ہیں۔ یقینا فِرِشتے معصوم ہیں اور ان کے ذَرِیعے ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ نے ہم پر عظیم اِحسانات فرمائے ہیں۔ انسان پرکچھ فرشتے مقرّر کئے گئے ہیں، مختلف روایات میں ان کی جدا جدا تعداد بیان کی گئی ہے ان میں ایک ایمان افروز حدیثِ پاک یہ بھی ہے۔ چُنانچِہ امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عَفّان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبیوں کے سلطان ، رحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان، محبوبِ رحمن عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ والا شان میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئے: ''یارسولَ اللہ!عَزَّوَجَلَّ و