Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
305 - 692
 ایسا ہی ثابت ہے اور اگر گناہ کے کام کا بالکل پکا ارادہ کرلیا جس کو عزم کہتے ہیں تو یہ بھی ایک گناہ ہے اگرچہ جس گناہ کا عزم کیا تھا اسے نہ کیا ہو۔
     ( عالمگیری ج5، ص352)
جب فِرِشتوں کا یہ مقام ہے تو آقا کی کیا شان ہو گی!
   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب کراماً  کاتِبین کو دل کی باتوں کا حال معلوم ہو جاتا ہے تو ان فِرِشتوں بلکہ ساری کائنات کے والی سرکارِ عالی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کسی کے دل کی بات کیسے چُھپی رہ سکتی ہے!میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں  ؎
سرِ عرش پر ہے تِری گزر دلِ فرش پر ہے تِری نظر

مَلکوت ومُلک میں کوئی شے نہیں وہ جو تجھ پہ عِیاں نہیں

             (حدائقِ بخشش شریف)
''جیسی روح ویسے فِرِشتے'' کہنا کیسا؟
سُوال:''جیسی روح ویسے فرشتے''یہ مُحاوَرہ بولنا کیسا ہے؟
جواب :یہ جملہ بطورِ کہاوت بولا جاتا ہے اس لئے حکمِ کفر نہ ہوگا کہ یہاں
Flag Counter