Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
302 - 692
 رکھئے کہ عُمُوماً فرِشتوں کو حسبِ حاجت اُن کے شُعبے کے مُتَعَلِّق علمِ غیب تَفویض کیا جاتا ہے۔ مَثَلاً بادَلوں کو چلانے اور بارِش برسانے والے ملائکہ کو اِن امُور کے مُتَعَلِّق علمِ غیب دیا جاتا ہے۔اِسی طرح جَنِین یعنی ماں کے رِحم میں جو بچّہ ہوتا ہے اُس کے پیدا ہونے نہ ہونے، اُس کے رِزق وغیرہ حتّٰی کے قَبر کے مقام تک کا علم اُس پر مامور فرِشتوں کو عنایت فرمایا جاتا ہے ۔ اِسی طرح مَلَکُ الْمَوت سیِّدُنا عِزرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور ان کے مُعاوِنین ملائکہ کوتمام ذُوالاَْرواح کی اموات کے اوقات و مقامات سے باخبر کیا جاتا ہے ۔ یوں ہی مُحافِظین اعمال لکھنے والوں کو۔ پارہ30 سورۃُ الانفِطار آیت نمبر 10 تا 12 میں ارشادِ ربُّ العباد ہے:
وَ اِنَّ عَلَیۡکُمْ لَحٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ10﴾کِرَامًا کَاتِبِیۡنَ ﴿ۙ11﴾یَعْلَمُوۡنَ مَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿12﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اور بیشک تم پر نگہبان (مقرّر)ہیں، مُعزَّز لکھنے وا لے ، جانتے ہیں جو کچھ تم کرو۔
کیا کِراماً  کاتِبین دلوں کا حال بھی جان لیتے ہیں؟
سُوال:کیا کراماً  کاتبین دل کی نیّتوں کوبھی جان لیتے اور اُن کو تحریر فرما لیتے ہیں؟
Flag Counter