| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُضور مفتیٔ اعظم علیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرم کے ٹوکنے کا سبب یہ تھا کہ مقرِّر نے گورنمنٹ کی''خُفیہ پولیس''کو مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ کراماً کاتبین یعنی بندوں کے اعمال لکھنے والے بُزُرگ اور معصوم فِرِشتوں کے نام سے موسُوم کر دیا!
پیکررُشد وہِدایت مفتیٔ اعظم کی ذات عامِلِ قراٰن وسنّت مفتیٔ اعظم کی ذات
''اِس بات کا تو میرے فرِشتوں کو بھی علم نہیں''کہنا کیسا؟
سُوال:''اس بات کا تو میرے فرِشتوں کو بھی علم نہیں''کہنا کہیں کفر تو نہیں؟
جواب:یہ کفر نہیں ہے۔ یہ فرِشتوں کی تَوہین نہیں، یہ اُردو زَبان کا مُحاوَرہ ہے ۔ کہنے والے کامَنشایہ ہوتا ہے کہ یہ بات تو میرے وَہم و گُمان میں بھی نہیں ، یا اِس کے بارے میں میں نے کبھی سوچا تک نہیں، اگر میں نے اِس سلسلے میں ذِہن کے اندر بھی کوئی ترکیب بنائی ہوتی تو ''کِراماً کاتِبِین ''کو یقینا معلوم ہو جاتا وغیرہ۔ یہ بات ذِہن میں