Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
298 - 692
خدا کَرَّمَ اللہُ  تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں، نبیِّ کریم ،رء ُوفٌ رَّحیم ، محبوبِ ربِّ حکیم عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم ہے:عرب سے وُہی بُغض رکھے گا جومُنافِق ہوگا۔
(اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْرلِلطَّبَرَانِیّ ج 11 ص 118 حدیث 11312 )
(5)بروزِ قِیامت عَرَب سب سے زیادہ قریب
 محبوبِ رب، سلطانِ عرب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم الشان ہے:قِیامت کے دن لِواءُ الْحَمْد(یعنی حمد کا پرچم)میرے ہاتھ میں ہوگا اور اُس دن عَرَب، تمام مخلوق کی نسبت مجھ سے زیادہ قریب ہوں گے۔
(شُعَبُ الْاِیْمَان  ج2 ص231 حدیث 1613 )
(6) عَرَب سے مَحَبَّت ایمان کی علامت ہے
نبیِّ رَحمت ،شفیعِ امّت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:
حُبُّ الْعَرَبِ اِیْمَانٌ وَّ بُغْضُھُمْ نِفَاق۔
یعنی عرب کی مَحَبَّت ایمان ہے اور ان کا بُغض مُنافَقَت۔
(اَ لْجامِعُ الصَّغِیر ص223 حدیث 3664)
 اِس کی شرح میں امام مَناوی علیہ رحمۃ
Flag Counter