Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
297 - 692
 رسولِ اکرم، رحمتِ عالَم ، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، نبیِّ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:جس نے اَہلِ عَرَب سے بُغض و کُدُورت رکھی میری شَفاعَت میں داخِل نہ ہو گا اورنہ ہی اُسے میری مَحَبَّت نصیب ہوگی۔
 (تِرْمِذِی ج5 ص487 حدیث 3954 )
(3)عجمی صحابی کو عَرَبی کے بُغض سے بچنے کی تاکید
   حضرتِ سیِّدُنا سَلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایت ہے،سلطانِ دوجہان، مدینے کے سلطان، رحمتِ عالمیان ، سرورِذیشان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:اے سَلْمان !مجھ سے بُغض نہ رکھنا ،ورنہ تم اپنے دین سے جُدا ہو جاؤ گے۔ میں نے عرض کی:یارسولَ اللہ!عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں آپ سے کس طرح بُغض رکھ سکتا ہوں؟ آپ کے طُفیل ہی تو مجھے اللہ تعالیٰ نے ہدایت عنایت فرمائی ہے۔ فرمایا:(اگر)تم عَرَب سے بُغض رکھو گے تو (گویا)مجھ سے ہی بُغض رکھو گے ۔
( اَیضاً حدیث 3953)
(4)عرب سے بُغض نِفاق کی علامت ہے
  امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ
Flag Counter