Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
299 - 692
رحمۃ اللہ القوی نے فرمایا:''جب کوئی انسان عَرَب سے مَحَبَّت رکھتا ہے تو یہ اس کے ایمان کی علامت ہے اور جب ان سے بُغض رکھتا ہے تو یہ اس کے نِفاق کی نشانی ہے کیونکہ یہ دین اہلِ عَرَب ہی میں سے ظاہرہوا اور اس دین کاقِیام انہی کی تلواروں اورحوصلوں سے تھا۔ ظاہِر ہے کہ جوان سے بُغض رکھتا ہے وہ اِسی بِنا پربُغض رکھتا ہے اور یہ کُفر ہے۔
 (فیض القدیر شرح الجامع الصغیر ج3 ص488 تحت الحدیث 3664 )
حسنِ یوسُف پہ کٹیں مِصر میں اَنگُشتِ زَناں

سر کٹاتے ہیں ترے نام پہ مردانِ عرب

(حدائقِ بخشش شریف)
فِرِشتوں کی توہین کے بارے میں سُوال جواب
سُوال:فِرِشتوں کے وُجُود کاانکار کرنا کیسا ہے؟
جواب: کفر ہے۔
 (بہارِ شریعت حصہ 1 ص 49)
''مَلَکُ الْمَوتکو بُرا بھلا ''کہنا کیسا؟
سُوال:مَلَکُ الْمَوت کو بُرا بھلا کہنا کیساہے ؟
Flag Counter