''جس نے عَرَب سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ۔ ''
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج2 ص66 حدیث 2537 )
علامہ مَناوی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں:سچّی مَحَبَّت کی علامت یہ ہے کہ ہر اس چیز سے مَحَبَّت رکھی جائے جو محبوب کیطر ف منسوب ہو ، کیونکہ جو شخص کسی انسان سے مَحَبَّت رکھتا ہے اُس کے مَحَلّے کے کتّے کو بھی اچّھا جانتا ہے ۔
(فیض القدیر ج3 ص488 تحت الحدیث 3666 )
رضا ؔکسی سگِ طَیبہ کے پاؤ ں بھی چُومے
تم اور آہ!کہ اِتنا دِماغ لے کے چلے
(حدائقِ بخشش شریف)
(2)عَرَبوں سے بُغض رکھنے والا شَفاعَت سے محروم
حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عَفّان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ