| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:جی نہیں۔مَحَبَّت ایمان کے ساتھ مَشروط ہے۔ کفّار و مُرتَدینِ عَرَب سے مَحَبَّت تو دُور کی بات ہے اُن سے عداوت رکھنی واجِب ہے ۔ جیسا کہ حضرتِ علامہ مَناوی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں:جو اہلِ عَرَب کافِریا منافِق ہیں اُن سے بُغض رکھنا بُرا نہیں بلکہ واجِب ہے۔
(فیض القدیر شرح الجامع الصغیرج1 ص231 تحت الحدیث 225 )
کفّارِ عَرَب سے نفرت ضَروری ہے
مُفَسّرِ شہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان حدیثِ مبارک کے اِس حصے، ''عَرَب سے مَحَبَّت رکھو''کے تَحت فرماتے ہیں:عَرَب سے مُراد عَرَب کے مؤمنین ہیں۔ کُفّارِ عَرَب اور عَرَب کے یَہود و نصاریٰ سے نفرت و عداوت ضَروری ہے کہ یہ نفرت ان کے کفر سے ہے نہ کہ عَرَبی ہونے سے۔ (یہی حکم مُرتدین کا ہے )مومنینِ عَرَب ہمارے سروں کے تاج ہیں کہ حُضُورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوسی ہیں ۔
(مراٰۃ المناجیح ج8 ص333۔334)
سب کے سب عَرَبی مسلمانوں سے ہم کو پیار ہے ان شاءَ اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے