صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی فرماتے ہیں: حُضُور(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )سے نسبت رکھنے والی چیزوں کو محبوب رکھنا حُضُور(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کی مَحَبَّت میں داخِل ہے۔ قدرَتی طور پر انسان جس سے مَحَبَّت رکھتا ہے اُس سے نسبت رکھنے والی تمام چیزیں اِس کو محبوب (یعنی پیاری)ہو جاتی ہیں ۔ حُضُور سیِّدِ عالَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مَحَبَّت رکھنے والے بھی حُضُور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے وطنِ پاک کے رہنے والوں اور حضور علیہ الصَّلٰوۃ وَ السلام سے نسبت رکھنے والی ہر چیز کو جان و دل سے محبوب رکھتے ہیں۔