Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
289 - 692
    صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھاد ی ا ِس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں:اِ س سے ثابِت ہوا کہ نَسبی قَرابت سے دِینی قَرابت زیادہ قَوی ہے۔
(خزائن العرفان ص 363 )
سیِّد افضل یا عالم؟
سُوال:عالم افضل ہے یا غیر عالم سیِّد؟
جواب :سنّی عالم افضل ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليه رحمۃُ الرَّحمٰن نے فتاوٰی رضویہ جلد 29صَفْحَہ274پر غیر عالم سیِّد سے عالم کو افضل قرار دیتے ہوئے یہ دو آیاتِ قراٰنی نقل فرمائی ہیں:
 قُلْ ہَلْ یَسْتَوِی الَّذِیۡنَ یَعْلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان۔ ( پ 23 الزمر 9)
 یَرْفَعِ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ۙ وَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:اللہ(عَزَّوَجَلَّ) تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کوعلم دیا گیا درجے بلندفرمائے گا۔ ( پ28 المجادلۃ 11)
Flag Counter