| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
سُوال:کیا یہ دُرُست ہے کہ سیِّد سے بِلاوجہ حسد کرنے والے حوضِ کوثر سے ہٹا دیئے جائینگے۔
جواب:جی ہاں ایک رِوایت سے یہی مُستَفاد۔ چُنانچِہ امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:ہم سے بُغض مت رکھنا کہ رسولِ پاک، صاحِبِ لَولاک،سَیّا حِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:جو شخص ہم سے بُغض یا حسد کریگا، اسے قِیامت کے دن حوضِ کوثر سے آگ کے چابکوں سے دُور کیا جائے گا۔
(الشرف المؤبد لآل محمد للنبہانی ص 259)
سیِّد اگرکوئی وارِدات کر بیٹھے تو؟
سُوال:اگر سیِّد مَعاذَاللہ ایسی وارِدات کر بیٹھے جس سے اس پر حد لازم آتی ہوتوکیا تب بھی اس کو کچھ نہ کہیں گے؟
جواب :میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں: قاضی جو حُدودِ الہٰیّہ قائم