Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
286 - 692
 (یعنی آقا کے فرزندہیں ان سے خدمت لینی نہیں، ان کی خدمت کرنی ہے لہٰذا) کھانا وغیرہ اور جس شے کی ضَرورت ہو (ان کی خدمت میں)حاضِر کی جائے ۔ ''جس تنخواہ کا وعدہ ہے وہ بطورِ نذرانہ پیش ہوتی رہے ۔ چُنانچِہ حسبُ الاِْرشاد تعمیل ہوتی رہی ۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ صاحِبزادے خود ہی تشریف لے گئے۔
(حیاتِ اعلیٰ حضرت ج1 ص179)
 اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔    ٰ
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اہلِ بیت کادشمن دوزَخی ہے
سُوال:جو بظاہر نیک نمازی ہو مگر بِلا وجہ سیِّدوں سے چِڑتا ہو اُس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:ایسا شخص جہنَّم کا حقدار ہے ۔ چُنانچِہ ایک طویل حدیثِ پاک میں یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص بیتُ اللہ شریف کے ایک کونے اور مقامِ ابراھیم کے درمیان جائے اور نَماز پڑھے اور روزے رکھے اور پھر وہ اہلِ بیت کی دشمنی پر مر جائے تو وہ جہنَّم میں جائے گا۔
         (اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحاکِم ج4 ص129۔130 حدیث 4766)
Flag Counter