| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
نے فرمایا:''جس شخص نے میرے اہلِ بیت پر ظلم کیا اور مجھے میری عِترَتِ پاک (یعنی اولاد)کے بارے میں اَذِیَّت دی ، اُس پر جنَّت حرام کر دی گئی ۔ ''
(الشرف المؤبد لآل محمد للنبہانی ص 259)
اہلِ بیت سے لڑنے والے کی شامت
ترمذی شریف میں ہے کہ حُضورِ انور ،شافِعِ مَحشر ،مدینے کے تاجور ، بِاِذنِ ربِّ اکبر غیبوں سے باخبر ، محبوبِ داوَرعَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا علی، حضرتِ سیِّدتُنافاطمہ، حضرتِ سیِّدُنا حسن اور حضرتِ سیِّدُناحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے بارے میں فرمایا:''جو اِن سے جنگ کریگا میں اس سے جنگ کروں گا اور جو اِن سے صُلح رکھے گا میں اُس سے صُلح رکھوں گا۔''
(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج5 ص465 حدیث 3896 )
سیِّد کومارنے کی عجیب حکایت
سیِّدی عبدُ الوَہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی فرماتے ہیں :سیِّد شریف نے حضرتِ خطاب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خانقاہ میں بیان کیا کہ کاشِفُ الْبُحَیرہ نے ایک سیِّد صاحِب کو مارا تو اسے اسی رات