خطیب بغدادی امیر المومنین عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی ، رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:جو شخص اولادِ عبدُ المُطَّلِب میں سے کسی کے ساتھ دنیا میں نیکی(بھلائی)کرے اُس کا صِلہ دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ روزِ قِیامت مجھ سے ملے گا۔
(تاریخ بغداد ج10 ص102)
ہم کو سارے سیِّدوں سے پیار ہے ان شاء اللہ اپنا بیڑا پار ہے
ساداتِ کرام کی تعظیم کی اصل وجہ
سُوال:ساداتِ کرام کی تعظیم کی اصل وجہ کیاہے؟
جواب:تعظیم کی اصل وجہ یہی ہے کہ سادات حضرات رسولِ کائنات ، شہنشاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جسمِ اطہر کا جُزء (یعنی بدنِ مُنَوّرکا ٹکڑا، حصّہ)ہیں۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 22 صَفْحَہ 423 پرفرماتے ہیں: سیِّدسنّی المذہب کی تعظیم لازِم ہے