Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
276 - 692
(25)جومُعجِزاتِ انبیاء کامُطَلقاً انکار کرے وہ کافِر ہے۔
 (ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج14ص 323)
(26)''اگر فُلاں نبی ہوتاتو میں اُس پر ایمان نہ لاتا''ایساکہنے والا کافِر ہے۔
 (اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 203)
(27)جو کہے:''میں نہیں جانتا کہ آدم عَلَیْہِ السَّلام نبی ہیں یا نہیں ''وہ کافِر ہے۔
(اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5ص 203)
(28)حضراتِ سیِّدَیناخِضَر و ذُوالکِفل علیھماالسلام کی نُبُوَّت کا انکار کفر نہیں کیونکہ یہ اِجماع سے ثابِت نہیں (اگرچِہ صحیح قول یہی ہے کہ یہ دونوں حضرات نبی ہیں)
       (اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص203)
ساداتِ کرام کی توہین کے بارے میں سُوال جواب

سیِّد کی توہین کرنا کیسا؟
سُوال:سیِّد کی توہین کرنا کیسا ؟
جواب:سیِّد کی بطورِ سیِّد یعنی وہ سیِّد ہے اِس لئے توہین کرنا کُفر ہے۔
(ماخوذ از مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج 2 ص 509)
میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ
Flag Counter