Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
275 - 692
(16)جو کہے کہ میں اس کے کلام کی تصدیق نہ کروں گا اگر چِہ وہ نبی ہی کیوں نہ ہو وہ کافِر ہے۔
(عالمگیری ج2 ص 265)
(17)کسی سے کہا:نبی اورفِرشتے بھی تیرے سامنے گواہی دیں کیا تب بھی تو ان کی تصدیق نہ کریگا؟ اس نے کہا ہاں۔ جواب دینے والا کافِرہے ۔
 (اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 204)
(18)جو کسی نبی سے بُغض رکھے وہ کافِر ہے ۔
 ( عالمگیری ج2 ص 263)
(19)کسی نبی پرعَیب لگاناکُفر ہے۔
 ( فتاوٰی تاتار خانیہ ج5 ص 479)
(20)انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی جناب میں گستاخی کرنا یا
(21) ان کو فَواحِش و بے حیائی کی طرف منسوب کرنا کُفر ہے ۔ مَثَلاً
(22)معاذَاللہ !یوسُف عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو زِنا کی طرف نسبت کرنا کفر ہے۔
(بہارِشریعت حصہ 9 ص181، عالمگیری ج2 ص 263)
(23)حضرتِ سیِّدُنایوسُف عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام زلیخا کےعشق میں در بدر پھرتے رہے۔ یہ کہنا کفر ہے۔
(24)اگر کسی نے انبیاء ِ کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے ناموں کو کسی کاغذ میں لکھا اور پھر جان بوجھ کراس کاغذ کو نَجاست میں پھینکا تو وہ کافِر ہے ۔
Flag Counter