(9)امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو جونبیوں سے افضل یا برابر بتائے کافر ہے۔
(10)جس نے توہین یا(11)دشمنی کے طور پر تمنّا کی کہ انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام میں سے کوئی(فُلاں) نبی نہ ہوتا اس نے کُفر کیا ۔
(فتاویٰ عالمگیری ج2 ص265)
(12)کسی نبی کی ادنیٰ توہین یا (13)تکذیب (یعنی جھٹلانا)کفر ہے۔
(14)یہ کہنا کہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی شان کے آگے چمار سے بھی ذلیل ہے یہ کلمۂ کفر ہے۔
(فتاویٰ امجدیہ ج4 ص 411 )
(15)حضراتِ انبیاء ِ کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کوناکارے لوگ کہنا خالِص کُفر ہے۔