| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
وہ کافِر ہے۔ یہ تاویل مَسْمُوع نہیں(یعنی ظاہری بچاؤ کی یہ دلیل نہیں سنی جائے گی )کیونکہ عُرف میں یہ لفظ ِ(پیغمبر)رسول و نبی کے معنیٰ میں ہے۔
(بہارِ شریعت حصّہ9 ص 181، عالَمگیری ج2 ص263)
''انبِیائے کِرام کا گستاخ کافِرمُرتَد ہے''کے اٹھائیس حُرُوف کی نسبت سے انبِیاء کی گستاخی کے بارے میں کُفرِیّات کی 28 مثالیں
(1)جو کہے :حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اللہ کے بیٹے ہیں وہ کافِر ہے۔
(2)غیرِ انبیاء کے لئے وَحیِ نُبُوَّت ماننا کفر ہے۔
(بہارِشریعت حصہ 1 ول ص 31)
(3)جو کہے کہ نُبُوَّت عِبادت و رِیاضت کرکے حاصِل کی جاسکتی ہے وہ کافِر ہے۔
(اَیضاً ص 32)
(4)جو شخص نبی سے نُبُوَّت زائل ہوجانے کو جائز جانے وہ کافر ہے۔
(اَیضاً ص 32)
(5)جو شخص یہ کہے کہ کسی نبی نے اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کوچُھپایا اور لوگوں تک نہ پہنچایا وہ کافِر ہے۔
(اَیضاً ص 33)