| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) یعنی میں گواہی دیتا ہوں بے شک حضرتِ محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندے اور رسول ہیں۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:جو یہ کہے کہ رسولُ اللہ(عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )اللہ تعالیٰ کے بندے نہیں وہ قَطْعاً کافِر ہے۔
(فتاوٰی رضویہ ج14 ص357)
ڈا کِیہ کا اپنے آپ کو پیغمبر کہنا
سوال:اگر کوئی ڈاکیہ اپنے آپ کو پیغمبر کہے اور یہ تاویل کرے کہ پیغمبر کے معنیٰ پیغام پہنچانے والا اور میں بھی تو ڈاک یعنی پیغام پہنچاتا ہوں۔ اِس کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے؟
جواب:ایساکہنے والا کافِر ہے۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ186 صَفحات پر مشتمل کتاب ،''بہارِ شریعت'' حصّہ 9 صَفْحَہ 181پر صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:جو اپنے آپ کو پیغمبرکہے اور تاویل یہ کرے کہ میں پیغام پہنچاتا ہوں