Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
269 - 692
 باب میں مختلف ہیں اور تعدادِمُعَیَّن پر ایمان رکھنے میں نبی کو نُبُوّت سے خارِج ماننے ، یا غیرِ نبی کو نبی جاننے کا اِحتِمال(یعنی پہلو)ہے، اور یہ دونوں باتیں(یعنی نبی کو نُبُوّت سے خارِج ماننا ، یا غیرِ نبی کو نبی جاننا)کفر ہیں۔ لہٰذا یہ اعتِقاد چاہئے کہ اللہ (عَزَّوَجَلَّ)کے ہر نبی پر ہمارا ایمان ہے۔
   ( بہارِ شریعت حصہ اول ص 37)
گوتم بدھ کو نبی کہنا کیسا ہے؟
سُوال:گوتم بدھ کو نبی تصوُّر کرنا کیسا ہے ؟
جواب:بَہُت سخت جہالت وگمراہی ہے ۔حضرتِ فقیہِ ملّت مفتی جلالُ الدّین احمد امجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''رام کرشن، گوتم بدھ وغیرہ ہرگز نبی نہیں۔ انہیں نبی ورسول خیال کرنا سخت جَہالت وگمراہی ہے۔''
(فتاوٰی فَقِیْہِ مِلَّت ج1 ص 24 )
مزید تفصیلات کیلئے مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان کی کتابِ مُستَطاب شانِ حبیب الرحمن صَفْحَہ 197 تا 198 کامُطالَعَہ فرمایئے ۔
نُبُوّت صِرف اللہ کی عنایت سے ملی ہے
سُوال:کیا محض عبادت و ریاضت کے ذریعے بھی کسی کو نبوّت ملی ہے؟
Flag Counter