Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
268 - 692
رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزارِ فائضُ الانوار زیارت گاہ خواص وعوام ہے۔ جوں ہی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو لحد میں رکھا گیا توقَبْر وسیع ہو گئی اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کھڑے ہو کر نَماز پڑھنے لگے!جو شخص آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی لَحد میں اترا تھا وہ یہ منظردیکھ کر بے ہوش ہوگیا۔
( الطبقات الکبری للشعرانی ج1ص 196)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
''ایک لاکھ24ہزار انبیا''کہنا کیسا؟
سُوال:کیا یہ دُرُست ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام دنیا میں تشریف لائے۔
جواب:تعداد مُعَیَّن نہ کی جائے۔ کہنا ہی ہو تو اِس طرح کہے:''کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار ۔۔۔۔۔'' صَدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں : انبِیاء علیھم السلام کی کوئی تعدادمُعَیَّن کرنا جائز نہیں ، کہ خبریں اِس
Flag Counter