میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انبِیائے کرام عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی پاک شانیں تو بَہُت ہی بڑی ہیں۔ اولیائے عُظا م رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام بھی ظاہِری وفات کے بعد حیات ہوتے ہیں اور جن پر خُصوصی کرم ہو وہ عبادت بھی بجا لاتے ہیں۔ حُصولِ بَرَکت کیلئے ایک حِکایت پیش کی جاتی ہے پڑھئے اور جھومئے ۔
قَبر میں جُوں ہی اُتارا نَماز پڑھنے لگے!
حضرتِ سیِّدُنا امام عبدُ الوہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا شیخ موسیٰ بن ماھین زولی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ''ماردین''میں رہتے تھے، وہیں وفات پائی اور اُسی مقام پر آپ