Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
266 - 692
 فرمایا:یہ کون سی وادی ہے؟ لوگوں نے عرض کی:یہ ''وادیٔ ہرشی''ہے ۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:گویا کہ میں(حضرت)یونُس بن مَتّٰی (عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ ایک طاقت وَر سُرخ اونٹنی پرسُوار ہیں، انہوں نے ایک اُونی جُبّہ پہنا ہوا ہے، اونٹنی کی نکیل کھجور کی چھال کی ہے اور وہ تَلْبِیَہ پڑھ رہے ہیں۔
(صحِیح مُسلِمحدیث 268ص 103)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(2)صحابۂ کرام نے کس کا دستِ مبارَک دیکھا؟
  حضرتِ سیِّدُنااَنَس بن مالِک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے:ہم رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہمراہ تھے کہ اچانک ہمیں سردی لگی اور ہم نے ایک ہاتھ دیکھا تو ہم نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سردی کیسی ہے جو ہمیں محسوس ہوئی ؟اور یہ ہاتھ کیسا ہے جو ہم نے
Flag Counter