Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
265 - 692
میں زِندہ ہیں مگر وَہاں قَید نہیں۔ اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی عنایت سے آتے جاتے ، عبادت فرماتے ہیں:امام جلالُ الدّین سُیوطی خاتِم حُفّاظُ الحدیث (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)فرماتے ہیں:''تمام انبیاء علیھم الصلوٰۃ والسلام کواختیار ملا ہے کہ اپنے مزاراتِ طیبات سے باہَر تشریف لائیں اور جُملہ عالم آسمان و زمین میں جہاں جو چاہیں تصرُّف فرمائیں۔
(الحاوی للفتاوی ج2 ص 263،فتاویٰ رضویہ ج 29 ص 282 )
اِس ضمن میں دو ایمان افروز احادیث مبارَکہ پڑھئے اور آنکھیں ٹھنڈی کیجئے۔
(1)موسیٰ و یونُس علیھما السلام کو دیکھا
  نبیِّ رَحمت ،شفیعِ امّت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ''وادیٔ اَزرَق''سے گزر ے تو فرمایا:یہ کونسی وادی ہے؟ عرض کی گئی وادیٔ ازرق۔ فرمایا:گویا کہ میں ( حضرت) موسیٰ(عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) کو بُلندی سے اُترتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،وہ بُلند آواز میں تَلْبِیَہ کہہ رہے ہیں۔ پھرسرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم''وادیٔ ہرشیٰ''پر آئے ۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِسْتِفسار
Flag Counter