| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:بے شک جائز ہے، بلا شک جائز ہے، بلا شُبہ جائز ہے۔ وَاللہ بِاللہ تَاللہ میرے مکّی مَدَنی آقا میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور تمام انبِیائے کِرام علیھم الصلوٰۃ والسلام حیات ہیں ۔ یہ حدیثِ پاک بَہُت ہی مشہور ہے اور اس کو بے شُمارمُحَدِثین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین نے رِوایت کیا ہے چُنانچِہ اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے:
اَلْاَ نْبِیَاءُ اَحْیَاءٌ فِیْ قُبُوْرِھِمْ یُصَلُّوْنَ
یعنی انبیائے کرام اپنی اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نَماز پڑھتے ہیں۔
(مُسنَدُ ابی یعلیٰ ج3 ص 216 حدیث 3412 )
تو زندہ ہے واللہ تُو زندہ ہے واللہ مِری چشمِ عالَم سے چُھپ جانے والے (حدائق بخشش شریف )
کیا انبیائے کرام آمد و رفت بھی کرتے ہیں؟
سُوال:جب انبیاء کرام زندہ ہیں تو کیا وہ کہیں آ جا بھی سکتے ہیں یا فقط اپنے مزارات ہی میں تشریف فرما رہتے ہیں؟
جواب:اَنبِیائے کرام عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام بے شک اپنی قبروں