Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
262 - 692
 وغَضَبِ الہٰی کا مُستَحق نہ ہوگا۔ وَالْعِیاذُ بِاللہِ تعالٰی ۔ سرکارِ اعلیٰ حضرت، امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃ الرحمٰن نے مزید آگے چل کر یہ نقل فرمایا ہے کہ امام ابو عبداللہ محمد عبدری اِبنُ الحاج مدخَل میں فرماتے ہیں:ہمارے علماء رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی فرماتے ہیں کہ جو شخص انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام میں سے کسی نبی کے بارے میں غیرِ تلاوت و حدیث میں یہ کہے کہ انہوں نے نافرمانی یا خلاف ورزی کی تو اس کا یہ کہنا کفر ہے۔ اس(طرح کی باتوں)سے ہم خدا کی پناہ مانگتے ہیں۔
  (فتاوٰی رضویہ ج 1۔ب، ص1119،1120)
آدم علیہ السلام گندُم نہ کھاتے تو.........
سُوال:یہ کہنا کیساکہ حضرتِ سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلام گندم نہ کھاتے تو ہم بد بخت نہ ہوتے۔
جواب:ایسا کہنا کُفر ہے۔
( فتاویٰ عا لمگیری ج2 ص265)
کیا نبی کا بدن مٹّی کھا سکتی ہے؟
سُوال:کیا نبی کا بدن مٹّی کھا سکتی ہے؟
جواب:ہرگزنہیں کھا سکتی۔ اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ
Flag Counter