Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
260 - 692
آدم علیہ السلام کوقربانی کا بکر اکہنا کیسا؟
سُوال:یہ کہنا کیسا کہ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آدمیوں کو دنیا میں بسا نا ہی تھا تو پھرحضرتِ سیِّدُنا آدم علیہ السلام کو قربانی کا بکر ا کیوں بنایا؟
جواب:ایسا کہنا صریح کفر ہے ۔اِس قولِ بدتراَزبَول میں اللہ عَزَّوَجَلَّ پر بھی اعتِراض ہے اور حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی بھی گستاخی۔
''حضرت آدم علیہِ السّلام نے نافرمانی کی''کہنا کیسا؟
سُوال:''سب سے پہلے حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلام نے نافرمانی کی''یہ کہنا کیسا ؟
جواب:تلاوتِ قراٰنِ کریم یا قِراء تِ حدیثِ پاک کے سِوا اپنی طرف سے حضرتِ سیِّدُنا آدم صفیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام خواہ کسی نبی کو مَعصِیَّت کی طرف منسوب کرنا سخت حرام بلکہ ایک جماعتِ عُلَمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام نے اُسے کفر بتایا۔ چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:غیرِتِلاوت میں اپنی طرف سے سیِّدُنا آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف نافرمانی و گناہ کی نسبت حرام ہے۔
Flag Counter