آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا:امّی جان!اب قِیامت کے دن ہماری ملاقات ہو گی اور بدلی نے آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو آسمان پر پہنچادیا ۔یہ واقِعہ بیتُ المقدَّس میں شبِ قَدرمیں وُقُوع پذیر ہوا ۔ اُس وقت خیر طیطانوس جب بہت دیر تک مکان سے باہَر نہ نکلا تو یہودی مکان میں گُھس گئے تو اللہ تعالیٰ نے طیطانوس کو حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی شکل کا بنا دیا۔یہودیوں نے طیطانوس کو حضرت عیسیٰ سمجھ کر سولی پر چڑھا دیا۔ اس کے بعد جب طیطانوس کے گھر والوں نے غور سے دیکھا تو صرف چِہرہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جیساتھاباقی سارا بدن طیطانوس ہی کا تھا تو اس کے اہلِ خاندان نے کہا کہ اگر یہ مقتول حضرتِ عیسیٰ ہیں تو ہمارا آدمی طیطانوس کہاں ہے ؟ اور اگر یہ طیطانوس ہے تو حضرتِ عیسیٰ کہاں گئے ؟ اس پر خود یہودیوں میں جنگ وجِدال کی نوبت آگئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیااوریوں بَہت سے یہودی مارے گئے۔