Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
258 - 692
 نے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا :
مَنْ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللہِ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:کون ہیں جو اللہ(عَزَّوَجَلَّ)کی طرف ہو کر میری مدد کریں؟ (پ28 الصف14)
بارہ یا اُنّیس حواریوں نے یہ کہا:
نَحْنُ اَنۡصَارُ اللہِ
ترجمۂ کنزالایمان:ہم دینِ خدا (عَزَّوَجَلَّ)کے مدد گار ہیں۔ (پ28 الصف14)
   باقی تمام یہودی اپنے کفر پر جمے رہے ۔ یہاں تک کہ جوشِ عداوت میں ان لوگوں نے آپ(عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)کو شہید کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور ''طیطانوس ''نامی ایک شخص کوآپ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے مکان میں آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلام کوشہید کر دینے کے لئے بھیجا ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو آسمان کی طرف اٹھانے کیلئے حضرتِ جبرئیل علیہ السلام کو ایک بَدلی کے ساتھ بھیجا ۔آپ عَلٰی  نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی والِدۂ ماجِدہ سیِّدتُنابی بی مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا جوشِ محبَّت میں آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے ساتھ چِمَٹ گئیں تو
Flag Counter