جواب:جی نہیں۔ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے ا بھی ظاہِری وفات نہیں پائی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو زندہ آسمان پر اُٹھالیا ہے۔چُنانچِہ صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کو اللہ تعالیٰ نے زندہ آسمان پر اٹھالیا ۔ (پارہ 6 سورۃ النساء آیت نمبر 157میں ہے:)
وَمَا قَتَلُوۡہُ وَمَا صَلَبُوۡہُ وَلٰکِنۡ شُبِّہَ لَھُمْ ؕ
(ترجَمۂ کنزالایمان:اور ہے یہ کہ انہوں نے نہ اسے قتل کیااورنہ اسے سُولی دی بلکہ