Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
255 - 692
حضرت شیخ علی بن ہَیتی کی نَذْر ہوں ، آپ کی نَذر میرا بھائی ہے۔''کچھ دیر نہ ہوئی تھی کہ وہ دِہقانی ایک اور بَچھڑا لایا جو صورت میں اُس کے مُشابہ(مِلتا جُلتا)تھا اور عرض کی:اے میرے سردار! میں نے حُضُور کی نَذر یہ بچھڑا مانا تھا اور وہ بَچھڑا جو پہلے میں حاضِر لایا تھا وہ میں نے حضرت شیخ علی بن ہَیتی کی نَذر مانا ہے، مجھے دھوکا ہو گیا تھا۔ یہ کہہ کر پہلے بچھڑے کو لے لیا اور واپَس چلا گیا ۔
(بہجۃُ الاسرار ص 437)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُالقاہِرسُہروَردی علیہ رحمۃ اللہ القوی بَچھڑے کی بولی بھی سمجھ گئے!رہا یہ کہ بَچھڑے کا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کلام کرنا تو یہ بچھڑیكی نہیں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کرامت تھی ۔ ورنہ بے زَبان حیوان کو کیا پہچان اور وہ لینے دینے کے مُعاملات کو کیا سمجھے!
Flag Counter