Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
254 - 692
حضرتِ مولیٰنا رُومی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مثنوی شریف میں فرماتے ہیں  ؎
لَوحِ مَحفوظ اَست پیشِ اولیاء

اَز چہِ مَحفوظ اَست محفوظ اَز خطا
  یعنی لوحِ محفوظ اولیاءُاللہ  رَحِمَہُمُ اللہ تعالٰی کے پیشِ نظرہوتا ہے جو کہ ہر خطا سے محفوظ ہوتا ہے۔
بَچھڑے کی بولی سمجھنے والے بُزُرگ
 میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 13صَفْحَہ نمبر 603تا 604 پر ایک ایمان افروز حِکایت نَقل کرتے ہیں کہ امام شَہابُ الدّین سُہروردی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:ایک دن میں حضرتِ شیخ عبدُالقاہِر ضِیاء ُا لدّین سُہروردی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حُضور میں حاضِر تھا کہ ایک دِہقانی(یعنی دیہاتی)ایک بچھڑا لایا اور عرض کی یہ ہماری طرف سے حضرت کی نَذر ہے، اور چلا گیا ۔ بچھڑاآکر حضرت کے سامنے کھڑا ہوا ،حضرت نے فرمایا: یہ بچھڑا مجھ سے کہتا ہے:''میں آپ کی نَذر نہیں ہوں، میں
Flag Counter