Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
251 - 692
جوکہ غیبُ الغیب ہے چشمانِ سَر(یعنی سر کی آنکھوں)سے مُلا حَظہ فرما لیا  ؎
اور کوئی غیب کیا تم سے نِہاں ہو بھلا

جب نہ خداہی چُھپا تم پہ کروڑوں دُرُود

(حدائقِ بخشش شریف)
حضرتِ عیسیٰ علیہِ السّلام اور اسرائیلی بچّے
سُوال:کیا یہ دُرُست ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام بچّوں کو اُن کے گھر کے کھانوں کی تفصیلات ارشاد فرما دیا کرتے تھے۔
جواب:جی ہاں۔تفسیرجَمَل میں ہے کہ(حضرتِ سیِّدُنا)عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اپنے مکتب میں بنی اسرائیل کے بچوں کو ان کے ماں باپ جو کچھ کھاتے اور جو کچھ گھروں میں چُھپا کر رکھتے وہ سب بتا دیا کرتے تھے۔ جب والِدَین نے بچّوں سے دریافت کیا کہ تمہیں ان باتوں کی کیسے خبر ہوجاتی ہے ؟ تو بچّوں نے بتا دیا کہ ہم کو(حضرت سیِّدُنا)عیسیٰ (روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)مکتب میں بتا دیتے ہیں ۔یہ سن کر ماں باپ نے بچّوں کو مکتب جانے سے
Flag Counter