Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
250 - 692
ارشاد ہوتا ہے:
وَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا تَاۡکُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَۙ فِیۡ بُیُوۡتِکُمْؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ﴿ۚ۴۹﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اورتمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو۔ بیشک ان باتوں میں تمہارے لئے بڑی نِشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو۔ (پ 3 اٰل عمران 49)
مُندَرِجَۂ بالا آیتِ مبارکہ میں حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا صاف صاف اعلان نقل کیا گیا ہے کہ تم جو کچھ کھاتے ہو وہ مجھے معلوم ہو جاتا ہے اور جو کچھ گھر میں بچا کر رکھتے ہو اُس کا بھی پتا چل جاتا ہے ۔پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اب یہ علمِ غیب نہیں تو اور کیا ہے؟ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی جب یہ شان ہے تو آقائے عیسیٰ ،میٹھے میٹھے مولیٰ ،مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے علمِ غیب شریف کی کیا شان ہو گی ؟ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے آخِر کیا چُھپا رہ سکتا ہے؟ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کو بھی
Flag Counter