Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
25 - 692
خدا بھی مُیَسرآ جائے، دُنیا کی بے ثَباتی کا حقیقی معنوں میں اِحساس ہو جائے ، کاش! کاش !کاش! بُرے خاتِمے کا ڈر دل میں گھرکر جائے ، اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کی ناراضگیوں کا ہر دم دھڑکالگا رہے، نَزْع کی سختیوں ، موت کی تلخیوں ، اپنے غسلِ میِّت و تکفین و تدفین کی کیفیَّتوں، قبر کی اندھیریوں اور وَحشتوں، منکَر و نکیر کے سُوالوں،قبر کے عذابوں ، محشر کی گرمیوں اور گھبراہٹوں ، پُلصراط کی دَہشتوں، بارگاہِ الہٰی کی پیشیوں ، میدانِ قِیامت میں چھوٹی چھوٹی باتوں کی بھی پُرسِشوں اور سب کے سامنے عیب کھلنے کی رُسوائیوں ، جہنَّم کی خوفناک چِنگھاڑوں، دوزخ کی ہولناک سزاؤں اور اپنے نازَوں کے پلے بدن کی نَزاکتوں ، جنّت کی عظیم نعمتوں سے محرومیوں وغیرہ وغیرہ کا خوف ہمیں بے چین کرتا رہیاور اے کاش ! یہ خوف ہمارے لئے ہدایت و رحمت کاذَرِیعہ بن جائے جیسا کہ پارہ9 سورۃُ الْاَعراف آیت نمبر 154 میں ارشادِ ربُّ العِباد ہے :