کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
سے ہمارے پاس پہنچا تو دوزخ نے اُسے دیکھ کر ایک سانس لی جس کی وجہ سے ہم سب ایک پَل میں بوڑھے ہو گئے! نَعُوْذُبِاللہِ الرَّحِیْمِ مِنَ الْعَذَابِ الْاَلِیْم۔ یعنی ہم شعَزَّوَجَلَّ جو کہ بڑا مہربان ہے اُس کی پناہ مانگتے ہیں درد ناک عذاب سے۔
(منھاج العابدین ص167)
گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہو گی عَفو کر اور سد ا کے لئے راضی ہوجا ہائے ! میں نا رِ جہنَّم میں جلوں گا یا رب ! گر کرم کر دے تو جنّت میں رہوں گا یا رب !
جو مومِن ہے وہ خدا سے ڈرے
اللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ پارہ4 سورہئ اٰلِ عِمران آیت نمبر 175 میں ارشاد فرماتا ہے:
وَخَافُوۡنِ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿۱۷۵﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔ (پ 4 اٰلِ عمران175)
کاش ! خوفِ خدا نصیب ہو جائے
اے کاش!اِس آیتِ مقدّسہ کے صدقے غفلت کا پردہ چاک ہو جائے اور امّیدِ رحمت کے ساتھ ساتھ ہمیں صحیح معنوں میں خوفِ