Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
26 - 692
ہُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلَّذِیۡنَ ھُمْ لِرَبِّھِمْ یَرْھَبُوۡنَ ﴿154﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: ہِدایت اور رحمت ہے ان کیلئے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ (پ9 الاعراف 154)
زمانے کاڈر میرے دل سے مٹا کر

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ

توکر خوف اپنا عطا یا الہٰی

میں تھر تھر رہوں کانپتا یا الہٰی
خوفِ خدا سے کیا مراد ہے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!''خوفِ خدا ''سے مرادیہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکی خفیہ تدبیر،اس کی بے نیازی، اُس کی ناراضگی ، اس کی گرِفت (پکڑ)، ا س کی طرف سے دیئے جانے والے عذابوں اس کے غضب اور اس کے نتیجے میں ایمان کی بربادی وغیرہ سے خوف زدہ رہنے کا نام خوفِ خدا ہے ۔ اے کاش !ہمیں حقیقی معنوں میں خوفِ خدا نصیب ہو جائے۔ آہ!آہ!آہ! ہم تو اپنے خاتِمے کے بارے میں اللہُ قدیر عَزَّوَجَلّ َکی خُفیہ تدبیر جانتے ہیں نہ کبھی جیتے جی جان سکیں گے ۔ زَبانِ رسالت سے جنّت کی بِشارت کی عظیم سعادت سے بہرہ مَند قَطْعی جنَّتی ہستیوں کے خوفِ خدا کی باتیں جب
Flag Counter