Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
248 - 692
(11)حضورپُرنور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کو حقیقتِ رُوح کا بھی علم ہے۔
(12)جملہ مُتَشابَہاتِ قرآنیہ کا بھی علم ہے۔ یہ پانچوں مسائل قسم سِوُم سے ہیں کہ ان میں خود علماء و ائمۂ اہل سنت مختلف (ایک دوسرے سے اختلاف کرنے والے )رہے ہیں جس کا بیان بِعَونہٖ تعالیٰ واضِح ہوگا ان میں مثبت و نافی(یعنی تسلیم کرنے والے اور انکار کرنے والے)کسی پر معاذ اﷲکفر کیا معنی ضَلال (گمراہی)یا فسق کا بھی حکم نہیں ہوسکتا جبکہ پہلے سات مسئلوں پر ایمان رکھتا ہو۔اِلخ
         ( فتاویٰ رضویہ ج 29 ص414تا416)
کیا حضرتِ عیسیٰ مُردے زندہ کرتے تھے؟
سُوال:زَید حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے مُردوں کو زندہ کرنے اور غیب کی خبریں دینے کے مُعجِزوں کا انکار کر تا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب:زَیدبے قَید کااعتقاد ِ شَیطَنَت بنیاد کُفرِیّات سے بھر پور ہے اور وہ قراٰنِ پاک کی واضِح آیات کا اِنکاری ہے ۔چُنانچِہ مریضوں کے شِفا دینے اور مُردے زندہ کرنے کے مُعجزے کا بیان پارہ 3
Flag Counter