Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
247 - 692
 کسی کو نہ دیا گیا ہزارہا احادیثِ مُتَوَاتِرۃُ المعنٰی کا مُنکِر (انکار کرنے والا)اور بدمذہب خاسِر(نقصان اٹھانے والا ) ہے۔ یہ قسم دُوُم ہوئی۔
(8)رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کوتَعیینِ وَقتِ قیامت (یعنی کب آئے گی اس )کا بھی علم ملا۔
(9)حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کوبِلا اِستِثْناء جمیع جُزْئِیّاتِ خَمس(یعنی کسی استِثْنا کے بِغیر پانچوں علوم کے تمام حصّوں)کا علم ہے۔
(10)جُملہ مَکنُوناتِ قلم و مکتوباتِ لَوح بِالجُملہ روزِ اوّل سے روزِ آخِر تک تمام ما کانَ وَمَا یَکُون مُندَرَجَۂ لوحِ محفوظ اور اس سے بَہُت زائد کا علم ہے جس میں ماوَرائے قِیامت تو جملہ افرادِخَمس داخل اور دربارۂ قِیامت اگر ثابِت ہو کہ اس کی تَعیِیْنِ وَقت بھی دَرجِ لَوح ہے تو اسے بھی شامل۔ (خلاصہ:لوحِ محفوظ پر درج کردہ جو کچھ چھپا اور ظاہراور جو کچھ ہو چکا اور آئندہ ہونے والا ہے اس کابھی اور اس سے بَہُت زیادہ چیزوں کا علم ہے اوراس میں قِیامت کے علاوہ دیگر پانچ علوم کے توتمام افراد کا علم داخل ہے اور اگر قِیامت آنے کا وقت بھی لوحِ محفوظ پہ لکھا ہوا ہے تو اس کا بھی علم اس میں آگیا ہے)۔
Flag Counter