Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
245 - 692
 گمراہی ،بعض صورتوں میں نہ کُفر ، نہ گمراہی ، نہ فسق یعنی کچھ بھی حکم نہیں ان تمام صورتوں کی تفصیل درج ذیل ہے چُنانچِہ حضرتِ علامہ سید عبدالرحمن رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
(1)اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی عالمِ بالذّات ہے بے اُس کے بتائے ایک حَرف کوئی نہیں جان سکتا۔
(2)رسولُ اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم اور دیگر انبیائے کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام کواللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے بعض غُیُوب کا علم دیا۔
(3)رسولُ اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کا علم اوروں سے زائد ہے(جیساکہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے )، ابلیس کا علم معاذاللہ علمِ اقدس سے ہر گز وسیع تر نہیں ( بلکہ اس کا علمِ اقدس کے ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں)۔
(4)جو علم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی صِفتِ خاصّہ(یعنی مخصوص صِفت)ہے جس میں اُس کے حبیب محمدٌ رَّسولُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو شریک کرنا بھی شرک ہو وہ ہرگز ابلیس کے لئے نہیں ہوسکتا جو ایسا مانے قَطعاً مشرک کافِر ملعون بندۂ ابلیس ہے۔
(5)زید و عَمرو ہر بچّے، پاگل،چَوپائے کو علم غیب میں محمدٌرَّسولُ اﷲصلی اﷲ
Flag Counter