| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:''جب روزِ حَشر تخت پہ بیٹھے گا کِبرِیا''یہ الفاظ کُفریہ ہیں۔فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلامفرماتے ہیں:جوکہے:اللہ عَزَّوَجَلَّ انصاف کے لئے بیٹھا یا کھڑا ہوگیا اُس پر حکمِ کفر ہے۔
(فتاوٰی تاتار خانیہ ج5 ص 466)
اِس مصرع کو اگر یوں پڑھ لیں توشعر دُرُست ہو جائے گا:''تم کوبروزِ حشر جو پوچھے گا کبرِیا''
انبِیاءِ کِرامعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی گستاخی کے بارے میں سُوال جواب غیر نبی کے ساتھ علیہِ السّلام بولنا کیسا؟
سُوال:غیر نبی کے ساتھ''علیہِ السّلام''لکھنا اور بولناکیساہے؟
جواب:مَنع ہے ۔ چُنانچِہ حضرتِ صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی خدمت میں سُوال ہوا:یاحُسین علیہ السلام کہنا جائز ہے یا نہیں اور ایسا لکھنا بھی کیسا ہے اور پکارنا کیسا ہے؟الجواب:یہ سلام جو نام کے ساتھ ذِکر کیا جاتا ہے یہ (یعنی یہ علیہ السلام کہنا لکھنا)سلامِ تَحِیَّت (یعنی ملاقات کا سلام)نہیں جو باہم ملاقات کے وَقت کہا جاتا ہے یا کسی ذَرِیعہ سے کہلایا