Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
241 - 692
شعر''مجھے بتا او جہاں کے مالک ................. ''
سُوال:یہ شعر کیسا ہے؟
مجھے بتااو جہاں کے مالک یہ کیا نظّارے دکھا رہا ہے

ترے سمُندر میں کیا کمی تھی جو آج مجھ کو رُلا رہا ہے
جواب:اس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اِعتِراض کا پہلو پایا جارہا ہے اور یہ کُفرہے۔
''تُو نہ ہم کو بھول جا''کہنا کیسا؟
سُوال:دُعامیں یہ اشعار پڑھناکیسا ہے ؟
یا خدا ! اپنے  نہ  آئینِ  کرم کوبھول جا             ہم تجھے بھولے ہیں لیکن تو نہ ہم کو بھول جا 

ہے دعائے بسمِلِ نیم جاں، کہ مِری خطاؤں کو بھول جا

ہے مجھے  تو تیرا  ہی  آسرا ، تُو  غَفور ہے تو رحیم ہے
جواب:بُھولنا''کے اصل معنیٰ ''یاد نہ رہنا''ہے۔تو اگر قائل کی یہی مراد ہے تب تو کفر ہے اور کہنے والے نے لفظ''بھولنا''کو''چھوڑنا''کے معنیٰ میں استعمال کیا تو کفر نہیں۔
Flag Counter