کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
دل کالا ہو جاتا ہے، اور دل کی سیاہی کی علامت وپہچان یہ ہے کہ گناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی، اِطاعت کی سعادت نہیں ملتی اور نصیحت اثر نہیں کرتی۔ اے عزیز !تم کسی بھی گناہ کو معمولی مت سمجھواور کبیرہ گناہوں پر اِصرار کرنے کے باوُجُود اپنے آپ کو توبہ کرنے والاگمان نہ کرو۔''
(منھاج العابدین ص 35)
کر کے توبہ میں پھر گناہوں میں نیم جاں کر دیا گناہوں نے ہوہی جاتا ہوں مبتَلا یا رب مرضِ عِصیاں سے دے شِفا یا رب
مرنے کے بعد نوجوان بوڑھا ہو گیا!!!
ہائے ! ہمارا یہ نازُک بدن تو نہ گرمی سہہ سکتا ہے نہ ہی سردی۔ اگر مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان برباد ہو گیا تو یہ عذابِ نار کیسے برداشت کر سکے گا!آہ!جہنَّم کی ہو لناکیاں!!حضرتِ سیِّدُنا ہَشّام بن حَسّان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں: میرا ایک بیٹا جوانی کی حالت میں فوت ہو گیا۔ بعد از وفات میں نے اسے خواب میں دیکھا کہ بوڑھا ہو چکا ہے۔ میں نے پوچھا :اے بیٹے! تُوبوڑھا کس طرح ہو گیا ؟ تو اُس نے جواب دیا: جب فُلاں شخص مرنے کے بعددنیا